Tuesday 11 May 2021

Dua e Saifi complete PDF | dua e saifi benefits in urdu | dua e saifi benefits in English

Dua e Saifi complete PDF | dua e saifi benefits in urdu | dua e saifi benefits in English. There are unlimited dua e saifi benefits some of which are provided below. You will learn tariqa burhaniya dua e saifi in this short book as well and you will learn dua e saifi ki zakat method.

Dua e saifi benefits in English

Dua Saifi is a collection of various supplications that may be the best and most popular supplications. This prayer was taught by Gabriel (peace be upon him) to the Holy Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) by the command of Allaah, and he taught it to Hazrat Ali (peace and blessings of Allaah be upon him).It is also called Dua Saifi, Harzimani and Harz al-Sahaba. 

It is called Harzi Yamani because the king of Yemen was driven out of his kingdom by his enemies and taken over his country and kingdom. He tried his best to return to his country and kingdom but failed every time. Finally, disappointed and hopeless from all sides, he came to the service of Hazrat Ali and sought inner and unseen help. He took pity on him and wrote down this prayer for him that by reciting it, inshaAllah with the blessing of this prayer you will soon get back your kingdom. So this king started reciting Dus e Saifi and with the blessing of this dua, he soon got back his lost kingdom of Yemen, and he got a lot of progress and prosperity. Therefore, the name of this dua was changed to Harz-e-Yamani.

Later, this prayer became popular among the Companions, the followers and the followers, but also in the whole Islamic world, and with the blessings of this prayer, the people continued to succeed in their intentions and campaigns. Hazrat Pir Mehboob-e-Subhani Hazrat Sheikh Syed Abdul Qadir Jilani Quds Allah has read this prayer a lot and you have become the first amil of this prayer.

It is said that one day Hazrat Sheikh Syed Abdul Qadir Jilani was performing Wudhu when an eagle from above sat on him and ruined his shirt. At that moment the eagle's head became detached from its body and it died on the ground in front of him. At that time he began to weep. his servant, who was helping him in performing ablution, asked him, "Sir, what happened? You are weeping for the death of a vicious dead bird." He said, "I am not weeping for this eagle, but I am weeping because I have recited the supplication of Safi so much that my tongue, my hand, my thoughts, my attention, and my eyes, are all became Saif-ur-Rehman i.e The naked sword of God's. This naked sword of Allah's command will hang between the heavens and the earth till the Day of Resurrection. So he took off that kurta and gave it to a poor person as a ransom and said, "Meaning, this is the ransom of the eagle's life." The key to all da'wah, and especially the dua saifi, is given to the Taliban by Hazrat Pir Mehboob Sobhani Quds.


Dua e saifi benefits in urdu

دُعا سیفی ان مختلف دُعاۂ ں کا مجموعہ ہے جو اللہ تعا لیٰ کی بار گاہ میں بہترین اور مقبول ترین دُعائیں ہو سکتی ہیں یہ دُعا حضرت جبرائیل علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے امر سے حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو سکھائی اور آنحضرت ﷺ نے حضرت  علی کو تعلیم فرمائی، اس کا نام دُعا سیفی، حرزِیمانی اور حرز الصحابہ بھی ہے۔ حرزِیمانی اس واسطے کہتے ہیں کہ یمن کا ایک بادشاہ جسے دشمنوں نے اپنی سلطنت سے نکال کر اس کے ملک اور سلطنت پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس نے اپنے ملک اور سلطنت کی واپسی کی بہترین کوشش کی لیکن ہر دفعہ ناکام رہا۔آخر ہرطرف سے مایوس اور نااُمید ہو کر یمن کا  معزدل اور مغلوب بادشاہ حضرت علی کی خدمت میں حاضر ہوکر باطنی اور غیبی امداد کا طالب ہوا۔ آپ نے اس کے حال پر رحم فرماکر اسے یہ دُعا سیفی لکھ کر دی کہ اسے پڑھا کر، ان شاء اللہ اس دُعا کی برکت  سے تجھے جلدہی اپنی بادشاہی اور سلطنت واپس مل جائے گی چنانچہ اس بادشاہ نے دُ سیفی پڑھنی شروع کی اور اس کی برکت سے بہت جلدی اسے اپنی کھوئی ہوئی یمن کی سلطنت واپس مل گئی، اور اسے بہت ترقی وعروج حاصل ہوا۔لہذا اس کا نام حرزِ یمانی پرگیا۔

 بعدہ صحابہ، تابعین اور تبع تابعین بلکہ تمام اسلامی دُنیا میں اس دُعا کا چرچا ہوگیا اور لوگ اس دُعا کی برکت سے اپنی مُرادوں اور مہموں میں کامیاب ہوتے رہے۔ حضرت پیر محبوبِ سبحانی حضرت شیخ سید عبدلقادر جیلانی قدس اللہ نے اس دُعاکو بہت پڑھا ہے اور آپ اس دُعا سیفی کے پہلے عامل کامل ہوئے ہیں۔

کہتے ہیں کہ ایک روز آپ وضو فرما رہے تھے کہ اوپر سے ایک چیل نے آپ پر بیٹھ کر دی اور آپ کے کُرتے کو پلیداور خراب کر دیا، جس پر آب نے اوپر چیل کی طرف دیکھ کر فرمایا تیرا سر اُڑگیا، اُ سی وقت چیل کا سر تن سے جُدا ہوگیااور وُہ آپ کے سامنے زمین پر تڑپ کر مرگئی۔ اُس وقت آپ رونے لگ گئے۔آپ کے خادم نے جو وضو کرارہاتھا، آپ سے عرض کیا کہ جناب کیا ہُوا ایک موذی مردار پرندہ ہلاک ہوگیا اس کے لیے آپ رورہے ہیں۔ اس پر آپ نے فرمایا کہ میں اس چیل کے لیے نہیں رورہا بلکہ میں اس لیے رورہا ہوں کے میں نے دُعا ءِ سیفی اتنی پڑھی ہے کہ میری زبان،میرا ہاتھ، میرا خیال، میری توجہ اور میری نگاہ بلکہ میرا سب کچھ سیف الرحمن یعنی اللہ تعالیٰ کے امر کی ننگی تلوار ہوگئی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے امر اور کُن کی یہ ننگی تلوار قیامت تک آسمان اور زمین کے درمیان لٹکی رہے گی۔ چنانچہ آپ نے وُہ کُرتا اتارکر ایک مسکین کو بطور فدیہ دے دیا اور فرمایا معنی یہ اس چیل کی جان کا فدیہ ہے اور نیا کُرتہ منگواکر زیب تن فرمالیا۔ تمام دعوتوں اور خصوصاًاس دُعا سیفی کے عمل کی کلید اور کنجی حضرت پیر محبوب سبحانی قدس کے حضور سے طالبانِ دعوت کو عطا ہوتی ہے۔

خاندان قادری میں اس دُ عا سیفی کا بڑا عمل چلا آ تاہے چنانچہ حضرت سلطان العا رفین حضرت سلطان باہوقدس سّرہ العزیز اپنی کتابوں میں فرماتے ہیں کہ اہل دعوت کی زبان ہر گز سیف الرحمٰن یعنی اللہ کے مر کن کی تلوار نہیں بن سکتی، اور فقیر عامل اس وقت تک صاحب لفظ نہیں ہو سکتا جب تک وہ دعا سیفی کا ورد کسی بزرگ ولی اللہ کی قبر کے پاس نہ کرے اور کسی روحانی کی ہم نشینی میں اس دُعا کے عمل کی تکمیل نہ کرے۔

فقیر نور محمد کلاچوی کا کہنا ہے کہ میں نے سیفی کی بڑی تلاش کی، مختلف عاملوں سی دعا سیفی کے نسخے حاصل کئے لیکن اُن سب میں تھوڑا بہت اختلاف پایا۔ آخر بغداد شریف میں حضرت پیر محبوب سبحانی قدس کی درگاہِ خاص کے کلید بردار صاحب پیر سیّد مصطفٰے صاحب گیلانی رزاقی کے جناب سے ایک اصلی اور پراناقلمی نسخہ ہاتھ لگا جو آپ نے کمال شفقت اور مرحمت سے اس فقیر کو اپنے پُرانے حضرت محبوب سبحانی پیر صاحب قدس سرہ کے زمانے کے جدّی قلمی بیاض سے نکال کر عنایت فرمایا اور ساتھ ہی ارشا فرمایا کہ دعا سیفی کا یہ وہ اصلی اور صحیح نسخہ ہے۔ جو حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے دستِ مبارک کے لکھے ہوئے دعا سیفی اور حرزِیمانی سے نقل کیا گیا ہے۔ جو اِس فقیر نے محض  خلقِ خدا کے فیض کی خاطر فی سبیل اللہ اس کتاب میں درج کر دیا ہے ورنہ ایسی غیر مترقبہ نعمتوں کو لوگ گوہر بے بہا کی طرح چھپائے رکھتے ہیں۔

Dua e Saifi complete PDF | dua e saifi benefits in urdu | dua e saifi benefits in English

DOWNLOAD DUA SAIFI PDF

Express Your Opinions in comments
EmoticonEmoticon