This True Islamic story in Urdu | اسلامی قصہ | اسلامی دلچسپ واقعات | نصیحت آموز اردو واقعات
ایک
تابعی جس کا نام ربعی ؒ ہے وہ اپنا واقعہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں ایک مجلس
میں پہنچا، میں نے دیکھا کے لوگ بیٹھے ہوئے باتیں کر رہے ہیں، میں بھی ان کے ساتھ
مجلس میں بیٹھ گیا۔ اب باتیں کرنے کے درمیان کسی کی غیبت شروع ہوگئی۔ مجھے یہ بات بہت
بری لگی کہ ہم یہاں مجلس میں بیٹھ کر کسی کی غیبت کر رہے ہیں۔ چنانچہ میں اس مجلس
سے اٹھ کر چلاگیا۔ اس لیے کہ اگر کسی مجلس میں غیبت ہو رہی ہے۔ تو اپ کو چاہیے کہ
اس غیبت کو روکے اور اگر روکنے کی طاقت نہ ہو تو کم از کم اس مجلس کو چھوڑ کراس
گفتگو میں شریک نہ ہو، بلکہ اٹھ کر چلے جائے۔
ربعیؒ نے کہا کہ میں اس مجلس سے اٹھ کر چلاگیا۔ تھوڑی دیر بعد خیال آیا کہ اب مجلس میں غیبت کا
موضوع ختم ہوگیا ہوگا، اس لیے میں دوبارہ اس مجلس میں جاکر بیٹھ گیا۔ اب تھوڑی دیر ادھر اُدھر کی باتیں ہوئیں لیکن تھوڑی
دیر کے بعد پھر غیبت شروع ہوگئی۔ لیکن اس بار مجبوری کے وجہ سے میں مجلس سے اٹھ نہ
سکا اور جو غیبت وہ لوگ کر تے رہے میں اسے سنتارہا، میں نے بھی غیبت میں حصہ لے کر
ایک دو جملے کہہ دیئے۔
جب
میں اس مجلس سے گھر آیا اور رات کو سویا تو خواب میں ایک انتہائی سیاہ فام آدمی کو
دیکھا، جو ایک بڑے برتن میں میرے پاس گوشت لے کر آیا۔ جب میں نے غور سے دیکھا تو
معلوم ہوا کہ وہ خنزیر کا گوشت ہے اور وہ
سیاہ فام آدمی مجھ سے کہنے لگا کہ خنزیر کا گوشت کھاو۔ میں نے کہا: میں مسلمان ہوں
خنزیر کا گوشت کیسے کھاوں؟ اس نے کہا: یہ
تمہیں کھانا پڑے گا۔ پھر زبردستی اس گوشت کے ٹکرے میرے منہ میں ٹھونسنے لگا۔ میں
منع کرتا جاتا اور وہ ٹھونستا جا تا، یہاں تک کے مجھے قے آ نے لگی مگر وہ ٹھونستا
جارہاتھا۔ پھر اسی اذیت ناک حالت میں میری آنکھ کھل گئی۔ جب بیدار ہونے کے بعد میں
نے کھانے کے وقت کھانا کھایا، تو خواب میں جو خنزیر کے گوشت کا جو بدبودار ذائقہ
تھا وہ ذائقہ میں نے اپنے کھانے محسوس کیا۔ اور
تیس دن تک میرا کھانے میں یہ ذائقہ محسوس ہوتارہا۔ جس وقت میں کھانا کھاتا
تو ہر کھانے میں اس خنزیر کے گوشت کا بدبودار ذائقہ میرے کھانے میں شامل
ہوجاتا اور اس واقعہ سے اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک سبق سیکھادیا کہ ذرا سی دیر مجلس
میں غیبت کی تھی اس کاانجام میں تیس دن تک
محسوس کرتا رہا۔
Express Your Opinions in comments
EmoticonEmoticon